• news

حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے مفاد کی قانون سازی کی : مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمد ی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ہر حکمران نے ہمیشہ اپنے مفادات کے تحفظ اور جرائم ، ناانصافیوں اور مظالم کی سزاﺅں سے بچنے کیلئے قانون سازی کی۔ ملکی قانون اور آئین کو گھر کی لونڈی بنا دیا اور عدلیہ سے اپنی مرضی ،خواہشات کے مطابق فیصلے کروا کر انصاف کا مذاق اڑایا اور اس کیلئے پوری حکومت مشینری کو استعمال کرنے سے بھی گریز نہ کیا۔ عوای مسائل کے حل کی اہلیت نہ ہونے کے باوجود وہ اقتدار سے چمٹے رہنے کی پوری کوششیں کرتے ہیں اور جو مظالم اور نا انصافیاں بزرو اقتدار اس نے روا رکھی ہوتی ہیں دنیا وی عدالتوں سے بچ نکلتا ہے لیکن ایک نہ ایک دن قدرت کی پکڑ میں ضرور آتا ہے اور پھر وہ نشانِ عبرت بن کر اپنی سزا بھگتا ہے لیکن تب بہت دیر ہوجاتی ہے۔ اس لےے ظلم اور ناانصافیاں کرنے سے پہلے انہیں اپنے انجام کی فکر کرنی چاہےے۔ صحت مند اور فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے انصاف کا حصول یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن