• news

بھکھی: شوہر سے جھگڑے پر 6 بچوں کی ماں نے نہر میں کود کر زندگی ختم کر لی


شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) بھکھی کی آبادی مہاری والا کے رہائشی عبدالغفور کی بیوی بلقیس بی بی نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر بھکھی نہر میں چھلانگ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفیہ 3 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ماں تھیں جس نے گزشتہ رات اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن