• news

بل گیٹس نانا بننے والے ہیں جینیفر گیٹس نے خوشخبری سنادی


نیو یارک(آئی این پی)مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک شخصیت بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے سوشل میڈیا پر جلد ماں بننے کی خوشخبری سنادی ،جینیفر گیٹس نے گزشتہ روز اپنے شوہر نائل نصر کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

، انہوں نے اس پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں،جینیفر گیٹس نے اس پوسٹ پر شکر گزار ہونے سے متعلق کیپشن دیا اور ساتھ میں دل اور فیڈر کا ایموجی بھی بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن