• news

متعدد افسروں کے  تقرر و تبادلے‘ 3 افسر ممبر پنجاب پبلک سروس کمشن تعینات


لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے جبکہ تین افسروں کی ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس) لاہور محمد اعجاز جوئیہ کو عہدے سے ہٹاکر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم، تقرری کے منتظر جاوید رشید چوہان ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس) لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (کلچر) انفارمیشن اینٖڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ فرحت جبین کو تبدیل کرکے سیکرٹری باب پاکستان فاؤنڈیشن، ممبر چیف منسٹرز انسپیکشن ٹیم تنویر جبار کو تبدیل کرکے سی ای او فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی  تعینات کردیا گیا۔ جبکہ محمد شعیب طارق وڑائچ، نصیر احمد خان اور ڈاکٹر سرفراز احمد وڑائچ کو تین تین سال کے لئے ممبر پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن