• news

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر:خواتین ریاستی دہشت گر دی، ظلم،ناانصافی کا شکار


اسلام آباد (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط  جموں و کشمیر میں خواتین بھارتی تسلط کی وجہ سے مسلسل ریاستی دہشت گردی ، عدم تحفظ ، ظلم و تشدد، خوف و دہشت ، ناانصافی ، سوگ اور اذیت کا شکار ہیں ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری  تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کشمیری خواتین کے تقدس اور عصمت کو پامال کرنے کیلئے کالے قوانین کے تحت اپنے فوجیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، خاص طور پر 5اگست 2019کے بعدسے مودی حکومت ، بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں اور خفیہ ایجنسیوں کو کشمیری خواتین کو نشانہ بنانے، حراست میں لینے اور ان کے سماجی، انسانی اور دیگر حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے بارے میں توہین آمیز کلمات اور تبصروں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا نام نہاد قانونی تحفظ حاصل ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1989سے اب تک مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں نے2ہزار348 کشمیری خواتین کو شہید اور 11 ہزار256 کی بے حرمتی کی ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 34برس سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے دوران 22ہزار 952کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن