• news

وزارت منصوبہ بندی کے زیر انتظام خواتین پر تشددکیخلاف 16 روزہ مہم کا آغاز 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے خواتین پر تشدد کیخلاف  16 روزہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ  وزارت میں جینڈر ہونٹ کا قیام بھی کر دیا گیا ہے۔ خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم کا باقاعدہ آغاز وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک تقریب میں کیا۔ اس تقریب کا انعقاد خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا عمل سست روی کا شکار رہتا ہے اگر خواتین کو مساوی مواقع فراہم نہ کیے جائیں اور  بدقسمتی سے پاکستان کی ترقی کے عمل میں خواتین کی شرکت کمزور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن