امریکہ: دنیا کی مہنگی ترین دوا منظور ایک خوراک 35 لاکھ ڈالر
میری لینڈ (نیٹ نیوز) امریکا میں ادویہ کی منظوری دینے والے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ایک دوا کی منظوری دی ہے جسے دنیا کی سب سے مہنگی دوا قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس کی فی خوراک قیمت 35 لاکھ ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 78 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ یہ دوا ایک انتہائی کمیاب جینیاتی مرض کے لئے ہے جس میں خون کے لوتھڑے بن جاتے ہیں اور مریض کے لئے پیچیدگیوں کی وجہ بنتے ہیں۔ جین تھراپی کی اس دوا کا نام ہیم جینکس ہے۔