• news

 ہتھیاروں کے غیر قانونی استعمال کا  مکمل خاتمہ چاہتے  ہیں:جوبائیڈن


واشنگٹن  (اے پی پی)امریکی صدر جو بائیڈن  نے ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے   کے عزام کا اظہار کیا ہے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ریاست میساچوسٹس کے جزیرہ  نانٹکٹ میں  صحافیوں  سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ وہ  ملک میں ہتھیاروں کے  غیر قانونی استعمال کا مکمل خاتمہ چاہتے  ہیں ۔


 انہوں نے کہا    کہ وہ ملک میں بڑھتے  ہوئے گن وائلنس  بارے بہت فکرمند ہیں  اور ملک میں ہتھیاروں   کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کیلئیسخت فوانین  کے نفاذ کے حق میں ہیں۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکہ میں  رواں سال  کے دوران اب تک فائرنگ کے  600 سے زیادہ  واقعات پیش آئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن