• news

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ  و ہائیکورٹ بارز کانفرنس، قانون کی بالادستی کی قرارداد منظور 


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زہراہتمام مقامی ہوٹل میں رول آف لاء کانفرنس کا انعقادکیا گیا، جس میں ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہین، ڈسٹرکٹ بار کے صدر حفیظ اللہ یعقوب اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پرصدر فیصل آباد بار بلال بسرا ایڈووکیٹ، ممبر کے پی کے بار کونسل نعمان کاکا خیل، صدر پشاور بار علی زمان، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار، چیئرمین ایگزیکٹو پنجاب بار فاروق کھوکھر، چیئرمین ایگزیکٹو پنجاب بار، فوکل پرسن عمران خان لیگل افیئرز حسان نیازی، و دیگر موجود تھے۔ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے قراردادیں منظور کیں، کانفرنس کے اختتام  پر وکلاء نے سپریم کورٹ کی طرف مارچ کیا، جس کے دوران انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن