آرمی چیف کی ریٹرن ظاہر کرنے پر 2 افسروں کیخلاف کارروائی کا امکان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف کی انکم ٹیکس ریٹرن افشاء کرنے کے الزام میں دو افسروں کے خلاف محکمانہ کارروئی ہو سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انکم ٹیکس کی سیکشن 216کے تحت اگر افسر معلومات کو قانونی جواز کے بغیر ظاہر کر دے تو یہ ایک جرم ہے، جس کی سزا پانچ لاکھ روپے جرمانہ یا ایک سال قید ہو سکتی ہے۔ وزیر خزانہ کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے بعد لاہور میں تعینات ڈپٹی کمشنرز ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ظہور احمد کو ایڈمن پول رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا۔ دریں اثنا ایف بی آر نے آئی آر آئی ایس کے نظام سے ڈیٹا کی لیکج کو روکنے کے لئے اس تک رسائی میں مذید سیف گارڈز شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔