ڈسکہ اور نواح میں بجلی ‘گیس لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) ڈسکہ اورا سکے گردنواح میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام مشکلات کاشکار ہوکررہ گئے ہیں سکول وکالجز اور اور دفاتر کو جانیوالے افراد بھی پریشان علاقہ بھرمیں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام خصوصا خواتین کو شدید پریشان کررکھاہے اورخواتین کاکہنا ہے کہ گیس کی وجہ سے کھانے پکانے کا سلسلہ مکمل طورپر بند جبکہ بجلی کی بند ش نے انہیں گھر کے اہم کام جن میں کپڑے دھونا اور استری کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے جبکہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ مکینوں نے باامر مجبوری کھانے پینے کیلئے ہوٹلوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جوانہیں کئی گنا مہنگا بھی پڑ رہا ہے ۔