• news

24 گھنٹوں میںصوبہ بھر سے ڈینگی کے86 مریض رپورٹ  


لاہور( این این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے86 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 36 ، گوجرانولہ اور فیصل آباد سے 10،10،ملتان سے 6 ، شیخوپورہ سے 5 ،مظفر گڑھ سے 3 ،پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال اور سیالکوٹ  سے 2 ،2  ،قصور، سرگودھا اوراٹک سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پنجاب رواں سال ڈینگی بخار سے 45 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن