عمران کے تمام پلان بری طرح فیل سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے :مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران کے سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا 9 سالہ پلان فیل ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان، سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔ مریم کا کہنا تھاکہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔