وزیراعظم نے بغیر دباﺅ کے میرٹ پر فیصلے کئے: خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد خالد جوئیہ نے کہا کہ آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی میرٹ پر تعیناتی پر وزیر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں ۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کسی کے دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سنیارٹی کے اصول کو مد نظررکھتے ہوئے عاصم منیر کو آرمی چیف بنا دیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اب تک دباﺅ کے باوجود آرمی چیف اور دیگر فیصلے کئے اور یہ میرٹ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی صدر سے ملاقات عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں وہ صرف یہ تاثر پیدا کر رہے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرا بھی ہاتھ ہے۔
لیکن پاکستانی عوام باشعور ہے انہیں پتہ ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کے دائرہ اختیا ر میں ہوتی ہے اور کوئی بھی شخص اس میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا ۔