پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ،امیر الدین میڈیککالج کا کانووکیشن 30نومبر ہوگا
لاہور ( نیوز رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا 10واں اور گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج کا چوتھا کانووکیشن 30نومبر بروز بدھ ایوان اقبال میں منعقد ہوگا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کریں گے۔ سیکرٹری آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر محمد معین نے بتایا کہ کانووکیشن میں پوسٹ گریجویٹ 70ڈاکٹرز اور ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرنے والے 91فریش گریجویٹس میں ڈگریاں ایوارڈ کی جائیں گی جبکہ پی جی ایم آئی اور اے ایم سی کے پوزیشن ہولڈرز ڈاکٹرز میں مجموعی طور پر 149 گولڈ میڈلز تقسیم ہونگے۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ کانووکیشن میں کامیاب سٹوڈنٹس کے والدین کو بھی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے ہونہار بچوں کی خوشیوں میں براہ راست شرکت کرسکیں۔