• news

ختم نبوت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح 


لاہور( خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ملتان روڈ لاہور میں ختم نبوت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ودعا جامع مسجد حسان بن ثابت ایل بلاک سبزہ زار لاہور میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر محبوب العلما شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن،سرپرست جمعیت علماءاسلام لاہور شیخ الحدیث مولانا محب النبی و دیگر مجاہدین ختم نبوت اور معززین واہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ مولانا مفتی محمد حسن نے کہا کہ جو بھی پانی بھرنے کے لیے آئے گا توساتھ ختم نبوت کی دعوت بھی اس کو مل جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن