لاہور میں چوری‘ ڈاکے‘ شہری لاکھوں کی نقدی‘ قیمتی سامان سے محروم
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے ستوکتلہ کے علاقے میں یاسےن کے گھر سے 4لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور سامان، شاہدرہ کے علاقہ میں رمضان اےک لاکھ 30 ہزار روپے، اچھرہ کے علاقے میں رشید سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، موبائل فون اورہزاروں روپے نقدی ،ڈیفنس سی میں شہری اعجاز سے موٹر سائیکل،شاہدرہ ٹاو¿ن کے علاقے میں ساجد سے57 ہزار روپے اور موبائل فون، رائیونڈ سٹی کے علاقے میں وقاص کی دکان سے 53ہزار روپے، ہربنس پورہ کے علاقہ میں ادریس سے41ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ کے علاقے میں مشرف سے23ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد کے علاقے میں سلطان سے19ہزار روپے اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں صادق سے12ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ کے علاقہ میں جنیدسے 8ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے غازی آباد کے علاقے میں صابر کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دےگر سامان چوری کر لےا ہے۔ چوروں نے مناواں اور جوہر ٹاو¿ن کے علاقوں سے 2 کاریں، سبزہ زار کے علاقے سے رکشہ جبکہ ملت پارک، شیراکوٹ، اقبال ٹاو¿ن، مانگا منڈی، فیکٹری ایریا، نصیر آباد، اچھرہ، قلعہ گجر سنگھ، باٹا پور، ڈیفنس سی، گڑھی شاہو اور داتا دربار کے علاقوں سے12 موٹر سائیکلیں چوری کر لےں اور فرار ہو گئے ہےں۔
ڈاکے