• news

مظاہروں کی صورتحال امریکہ کے ساتھ بات کرنے سختم نہیں ہو گی: خامنہ ای


تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اﷲ خامنہ ای نے پیرا ملٹری فورسز سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کی حالیہ صورتحال امریکہ سے بات کرنے سے ختم نہیں ہو گی۔ اخبارات اور سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے امریکہ سے گفتگو ہی حالیہ مسائل کا حل ہے۔ امریکہ سے بات چیت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ حکومت کی حمایت میں ہونے والے بڑے اجتماعات ایرانی عوام کی آواز ہیں۔ ہر فسادی‘ دہشت گرد کو سزا ضرور ملے تو سڑکوں پر موجود چند فسادی مسئلہ نہیں۔ جنگی میدان بہت وسیع ہے، اصل دشمن عالمی انا ہے۔
خامنہ ای
 

ای پیپر-دی نیشن