نواز شریف جلد پاکستان میں ‘ عام انتخابات کی قیادت کریں گے: احسن اقبال
شکرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے شکرگڑھ میں آبائی گاو¿ں فتووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف جلد پاکستان میں ہونگے اور آئندہ انتخابات کی قیادت کریںگے۔ پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر چکی۔ پنجاب حکومت کو جمہوری طریقہ سے رخصت کریں گے۔ اس کے لئے لائحہ عمل بنا لیا ہے اور وزیراعلی پی ڈی ایم کا ہو گا۔ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ ق لیگی ایم پی اےز اپنے صدر کی ہدایات پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی، پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ ملک کو معاشی استحکام کے لیے انتشار سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کے ذریعے ملکی اداروں کے خلاف منفی تاثر پیدا کیا۔ پنجاب کے وزیراعلی کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔ پنجاب میں کوئی چیف سیکرٹری، آئی جی کام کرنے کو تیار نہیں۔ آئندہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔ ن لیگ دس سال سے احتساب کا سامنا کر رہی ہے۔ دس سالوں میں ایک پائی کی کرپشن ہم پر ثابت نہیں کی جا سکی۔
احسن اقبال