• news

ارشد شریف کیس‘ تفتیشی ٹیم نے مراد سعید ککل لیپ ٹاپ سمیت طلب کر لیا


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے مراد سعید کو مقتول صحافی کے لیپ ٹاپ کے ساتھ 28 نومبر کو طلب کر لیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے مراد سعید کو خط لکھ کر طلب کیا ہے اور خط میں کہا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے۔ لیپ ٹاپ کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا۔ خط میں پی ٹی آئی رہنما سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹیم سے تعاون کریں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا تھاکہ ارشد شریف پاکستان چھوڑنے سے قبل لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔ دوسری جانب مراد سعید نے تبصرے سے گریز کیا تاہم انہوں نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو لکھے خط کی کاپی شیئر کی۔
مراد سعید طلب

ای پیپر-دی نیشن