• news

عمران وفاق کی علامت‘ امپورٹڈ حکومت انتخابات کی تاریخ دے: مسرت جمشید چیمہ


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ اور رہنما تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں لاہور کے حلقہ این اے 121 سے ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چیئرمین عمران خان چار گولیاں کھا کر بھی پر عزم ہیں۔ عمران خان واحد لیڈر ہے جو وفاق کی علامت ہے، ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور کرائے کے تجزیہ کار چاہتے ہیں ہم پرانی باتیں بھول جائیں۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے۔ 22 کروڑ عوام کا کیا قصور تھا جو ان پر کرپٹ حکومت مسلط کی گئی۔ انہوں نے کہا شہید ارشد شریف قوم کی جنگ لڑ رہا تھا اس کی شہادت مرتے دم تک نہیں بھولیں گے۔ حق اور سچ بات کرنے والوں کو ہم اب قتل نہیں ہونے دیں گے۔ اس حکومت میں انکے بچے محفوظ ہیں جبکہ خطرہ ہمارے بچوں کو ہے۔ کرپٹ مافیا نے ملک کا ستیا ناس کر دیا ہے۔ ہوش کے ناخن لے اور انتخابات کی تاریخ دے۔ ہم پاکستان میں میرٹ اور قانون کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ

ای پیپر-دی نیشن