• news

تحریک انصاف کے استعفوں سے 563 نشستوں پر انتخابات ہونگے: فواد چودھری


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں 859 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں 563 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے 123‘ خیبر پی کے کی 115 ‘ سندھ اسمبلی کی 26 ‘ بلوچستان کی دو نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔ انتخابات کے نام پر رانا ثناءاﷲ اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آ رہے ہیں؟
فواد/ نشستیں

ای پیپر-دی نیشن