پنجاب کے 9 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغاز کل سے ہوگا
لاہور ( این این آئی) پنجاب کے نو اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل (پیر ) 28نومبر سے ہوگا ،پانچ سال تک کی عمر کے 63لاکھ بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ۔اس ضمن میں انسداد پو لیو مہم، ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے کی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مہم سات روز جاری رہے گی جبکہ دیگر چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم پانچ روز جاری رہے گی۔ان چھ اضلاع میں سیالکوٹ، ڈی جی خان، ملتان، میانوالی، بہاولپور اور راجن پور شامل ہیں ۔ انسداد پولیو مہم میں سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے۔
انسداد پولیومہم