• news

”جوائے لینڈ“ میں خلاف قانون کچھ نہیں‘ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کر دی


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور فیصلے میں کہا کہ فلم میں اسلام کی کوئی توہین، مقدس آیات یاکوئی مذہبی مقام یا شخصیت کے خلاف مواد نہیں پایا گیا۔ فلم میں کوئی بھی ایسا مواد نہیں جس سے کسی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ فلم کو سینسر کے مرحلے سے گزارا گیا ہے جہاں مواد کی جانچ کے بعد ریلیزکی اجازت دی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اخلاقی فیصلہ دے اور فلم ساز کی آزادی اظہار رائے کو روکے، کیونکہ ہمارا معاشرہ اتناکمزور نہیں کہ خواجہ سراو¿ں جیسے موضوعات کے نتیجے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے۔ خواجہ سرا ہر لحاظ سے پاکستان کے مساوی شہری ہیں۔ ان کی زندگی، ان کی جدوجہد مساوی جگہ اور پہچان کی مستحق ہیں۔
جوائے لینڈ

ای پیپر-دی نیشن