استنبول: خواتین پر تشدد خلاف بڑی ریلی‘ نعرہ بازی‘ درجنوں مظاہرین گرفتار
استنبول (نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ کے شہر استنبول میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ استنبول میں احتجاج کے دوران پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو ریلی نکالنے سے روکنے کی کوشش کی جبکہ سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جس میں لکھا تھا کہ ’رکاوٹیں قاتلوں کے لیے، خواتین کے لیے نہیں‘۔ خواتین پر تشدد کے خلاف ریلی ’25 نومبر پلیٹ فارم‘ کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں خواتین نے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ترک اور کرد زبان میں ’عورت، زندگی، آزادی‘ کے نعرے لگائے اور ایران میں ہونے والے مظاہروں میں خواتین کے حق کے لیے آواز اٹھائی۔
ایران، مظاہرے