24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 183 ٹیسٹ کئے گئے‘ مثبت شرح 0.38 فیصد رہی
اسلام آباد(آئی این پی) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 183 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 183 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 27 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا