• news

نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے سے 15افراد ہلاک،11 زخمی


لاگوس(اے پی پی)نائیجیریا کے شمالی علاقے میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور 11دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں داخلی سلامتی اور امور داخلہ کے کمشنر سیموئل ارووان نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ریاست کدونا کے4دیہات میں حملہ کر کے 15 افراد ہلاک جبکہ 11 دیگر زخمی کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کا مقصد دیہاتیوں سے مال مویشی اور رقم ہتھانا تھا ۔
نائیجیریا،حملہ

ای پیپر-دی نیشن