• news

پی ٹی آئی نے خیبر پی کے کو  دیوالیہ کر دیا: اشرف بھٹی 


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو شخص نو سالہ کے پی کی حکومت میں کوئی تبدیلی نہ لا سکا بلکہ الٹا جس نے کے پی کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں سے بھی محروم کردیا۔ اور صوبے کو معاشی طور پر دیوالیہ کردیا وہی ناکام شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کو ایک مرتبہ ملک کی بھاگ ڈور دیدی جائے جس شخص نے لوگوں کو پچاس لاکھ نئے گھر بنا کر دینے تھے وہ آج اپنے پنڈی کے جلسہ کے لیئے خیمہ بستیاں بناتا پھررہا ہے اگر اس شخص نے اپنے اعلان کردہ نئے گھر بنائے ہوتے تو شائد اس کو آج خیمہ بستیاں بنانے کی ضرورت نہ پڑتی ۔

ای پیپر-دی نیشن