شارٹ کٹ سے کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی: ریشم
لاہور(کلچرل رپورٹر )اداکارہ و ریشم نے کہا ہے کہ شارٹ کٹ سے شہرت کمانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے،اچھا فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنی محنت کے ساتھ انصاف کرے۔ ہماری ڈرامہ انڈسٹری نے دیکھتے ہی دیکھتے بھارت اور ترکی کے ڈراموں کو مات دے دی ہے۔بھارتی ڈراموں کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کو پاکستانی ڈراموں نے سدھارنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب ہو گئے ۔