آصف زرداری پنجاب کے سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں، حسن مرتضیٰ
لاہور(نامہ نگار)پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آصف زرداری کی لاہور آمد کا سن کر پی ٹی آئی کو غشی کے دورے پڑتے ہیں۔آصف زرداری پنجاب کی سیاسی بساط کے بے تاج بادشاہ ہیں۔اپنے ایک بیان میں سید حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب کی سیاست سے مائنس سمجھنے والے سیاسی نابالغ ہیں۔آصف زرداری کی سیاست نے اسلم اقبال کو سینئر صوبائی وزیر سے کوچ کنڈیکٹر بننے پر مجبور کردیا۔