فیفا ورلڈکپ‘آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)یفا ورلڈکپ گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے فیورٹ تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی۔الجنوب سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں گول کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔لبیت سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں امریکہ اور انگلینڈ کے مابین میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔میچ میں دونوں ٹیموں کو کئی مواقع ملے تاہم کوئی بھی ٹیم گیند کو جال نہ پہنچا سکی۔پولینڈ نے ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دینے والے سعودی عرب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی ۔ دفاعی چیمپئن فرانس نے ڈنمارک کو ایک کے مقابلے میں دو گو ل سے شکست دیدی ۔