پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہمیشہ سیاسی سفارشی نظام چلتا آرہا ہے:وسیم اکرم
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہمیشہ سے سیاسی اور سفارشی نظام چلتا آرہا ہے، اس وقت بھی سلسلہ جاری ہے ۔ وسیم اکرم نے اپنی کتاب میں تہلکہ خیزانکشافات کیے ہیں۔وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ سلیم ملک مجھے اپنا غلام سمجھتے تھے، پہلے ٹور میں انہوں نے جوتے اور کپڑے صاف کروائے، وہ ایک ناقابل بھروسہ شخص تھے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سلپ میں کیچز پکڑتے کم اور چھوڑتے زیادہ تھے، رمیز راجہ کے والد کمشنرتھے اس لیے وہ کیچز چھوڑنے کے باوجود سلپ میں کھڑے ہوتے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہمیشہ سے سیاسی اور سفارشی نظام چلتا آرہا ہے، اس وقت بھی سابق کھلاڑیوں کے رشتے دار ٹیم میں شامل ہیں ۔ جاوید میانداد نے ہمیشہ بیٹنگ کیلئے میری حوصلہ افزائی کی اور انہوں نے پہلے ٹور پر بیٹنگ پیڈز بھی دیئے تھے۔