حارث رو¿ف کا باو¿نسر اظہر علی کے ہیلمٹ پر لگ گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران اظہر علی کے ہیلمٹ پر حارث رو¿ف کی جانب سے کرایا گیا باﺅنسر قومی بیٹر اظہر علی کے ہیلمٹ پر لگ گیا۔اسلام آباد میں ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد اظہر علی نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر دوبارہ پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔سابق کپتان کا پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نے ٹیسٹ بھی کیا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اظہر علی بالکل ٹھیک ہیں۔