• news

قائد اعظم ٹرافی فائنل ‘سندھ کے 7وکٹوں پر 230رنز


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سندھ نے ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر 230رنز بنا لئے۔ فواد عالم 38 اور آصف محمود 56 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ خرم منظور نے 16،صائم ایوب نے 29 سعد خان نے 35 اور عمیر بن یوسف نے 36 رنز بنائے۔ ناردرن کی جانب سے موسی  خان اور مبصر خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن