اورینٹل کالج میں سالانہ کھیلوں کی تقریب انعامات
لاہور (سپورٹس رپورٹر) اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی میں 125ویں سالانہ کھیلوں کے حوالے سے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈین و پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نے کی۔ مہمانِ خصوصی معروف کرکٹر عمران نذیر تھے۔ صدر سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو کے طالب علم نوید الحسن اور شعبہ پنجابی کی طالبہ صبا اکرام بہترین اتھلیٹ قرار پائے جبکہ شعبہ عربی کی ٹیم نے بہترین ٹیم کی ٹرافی حاصل کی۔