انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آج پاکستان آمد دورہ کیلئے پرجوش ہوں: بین سٹوکس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ کا ٹیسٹ سکواڈ آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا، جس کے بعدکل دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن پنڈی سٹیڈیم میں کریں گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ قومی ٹیم کا سکواڈ پریکٹس سیشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ قومی کرکٹرز نے باﺅلنگ‘بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ حیرانی ضرور ہوئی جو سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ واقعہ پیش آیا، ہم نے سکیورٹی کے معاملات اپنے سکیورٹی وفد پر چھوڑ دیئے ہیں۔انگلینڈ کے سکیورٹی وفد نے کہا پاکستان میں معاملات معمول کے مطابق ہیں، سکیورٹی وفد نے بتایا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا۔ پاکستان میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی،کئی برسوں سے پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے۔ پاکستان کا دورہ پہلی بار کرنے کیلئے پ±رجوش ہوں۔ برصغیر میں رہنے والوں کی زندگی میں کرکٹ بہت اہم کھیل ہے۔قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد نواز نے کہا کہ انگلش کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، ہم بھی ا±سی حساب سے تیاری کر رہے ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کی تیاری اچھی چل رہی ہے، ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو بطور آل راو¿نڈر ہی کھیلوں گا۔ کنڈیشنز کے حساب سے میچ کیلئے اپنی تیاری کرتا ہوں، ریڈ بال فارمیٹ میں پرفارمنس دینے کے بعد وائٹ بال فارمیٹس کھیلنا آسان ہو جاتا ہے۔ سیریز میں یادگار کارکردگی دکھانا ہدف ہے، ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو ہوم گراو¿نڈ پر پہلا میچ ہوگا۔ بہت خوش ہوں کیونکہ کافی عرصے بعد پاکستان میں کرکٹ شروع ہوئی ہے، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔