• news

عمران کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ‘ انتظامیہ کو ہدایات نہیں دے سکتے: اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلسہ گاہ آمد کے لیے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراو¿نڈ اتارنے اور وفاقی دارالحکومت سے ریلی گزرنے کی اجازت دینے کی پی ٹی آئی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی۔ ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے مجاز اتھارٹی ہیں۔ توقع ہے کہ وہ قانون کے مطابق پی ٹی آئی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراو¿نڈ میں اترنے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ این او سی جاری کرنے سے متعلق مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل سے جب پوچھا گیا کہ کیا عدالت مجاز اتھارٹی کو ہدایات دے سکتی ہے؟ جس پر وہ عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔
تحریری فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن