بلاول سے پی پی سندھ قیادت کی ملاقات‘ کامیاب خارجہ پالیسی پر مبارکباد
کراچی (اے پی پی‘ این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت نے پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے اور بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب خارجہ پالیسی پر مبارک باد دی ہے۔ بلاول ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سندھ کی قیادت نے یوم تاسیس کے جلسے کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی باجوڑ کے رہنماﺅں ملک بخت روان اور طارق خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بخت روان اور طارق خان کے قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ بہیمانہ قتل پر پاکستان پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔ قیادت سمیت پوری پارٹی سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔
بلاول