• news

جنرل ساحر شمشاد نے چیئر میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا


راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے علاوہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو چاق و چوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔
 ساحر شمشاد 

ای پیپر-دی نیشن