جنرل باجوہ کا دورہ فوجی فاﺅنڈیشن،ہیلتھ کئیر منصوبوں کا افتتاح
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز فوجی فا¶نڈیشن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیلتھ کیئر منصوبوں کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف کو فوجی فا¶نڈیشن کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مصنوعی اعضاءکا جدید مرکز قائم کیا گیا ہے۔ 396 نرسز کیلئے فوجی فا¶نڈیشن نرسنگ کالج بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی فاو¿نڈیشن کے کردار اور شراکت پر اظہار اطمینان کیا۔ فوجی فاو¿نڈیشن سابق فوجیوں، ان کے اہلخانہ کو ملازمت، صحت کی مفت سہولیات میں کردار ادا کر رہی ہے، فوجی فاو¿نڈیشن ملک بھر میں بڑی تعداد میں سویلین اور پرائیویٹ مریضوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آرمی چیف نے نئے تعمیر شدہ نیو ایسٹ رج ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ فوجی فا¶نڈیشن کے زیراہتمام نیو ایسٹ رج 40 کلینک اور 146 بستر پر مشتمل ہے۔
جنرل باجوہ