• news

نئی مانیٹری پالیسی آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی مشق ہے: فیض الحق

 
لاہور( کامرس رپورٹر) نامور ماہر معاشیات فیض الحق نے نئی مانیٹری پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس کو صرف آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی مشق قرار دیا ہے،ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بد ترین سیلاب سے ساڑھے 3کروڑ افراد مشکلات کا شکار ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت آئی ایم ایف سے کچھ بھی منوانے میں ناکام رہی ہے۔اپنے بیان میں فیض الحق نے مزید کہا کہ جس ملک میں صرف7فیصد کاروباری طبقہ بینکوں سے قرض لیتا ہو وہاں پالیسی ریٹ نے کیا بیگاڑلینا ہے اور اس کا بین ثبوت یہ ہے کہ ڈیڑھ سال میں 7 فیصد سے 16 فیصد شرح سود کے سفر میں افراط زر میں صرف اضافہ ہی ہوا ہے۔ ماہر اقتصادیات فیض الحق نے کھلے لفظوں میں بتایا کہ جب تک آپ ڈالر کو لگام نہیں دیں گے،خوراک کی سپلائی میں حائل رکاوٹوں اور ذخیرہ اندوزی کو نہیں روکیں گے اور بینکوں کی ناجائز منافع خوری کو بند نہیں کریں گے، شرح سود کا بڑھانا بے معنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن