ملک میں انتشار کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے ،عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے یہ بہت بڑا فتنہ ہے جس نے ملک وقوم کو اضطراب میں مبتلا کر رکھا ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قوم کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ القدس چوک میں مولانا سلمان شاکر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ عبد الوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد، حافظ عبد الظاہر اور دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔ مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے اقتدار جانے کے غم میں سیاسی جلسے جلوسوں نے انتشار کی سیاست میں اضافہ کیا ہے جو ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔