کمر عمر ڈرائیورز ‘موٹر سائیکل ‘گاڑی ‘رکشہ تھانے بند ہوگا:سی ٹی او
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے اتوارکو چھٹی کے روز کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن دیکھنے میں آیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد اعجاز کے حکم پر کم عمر ڈرائیورزکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔ رواں سال کے دوران 46 ہزار 332 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس حوالے سے ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ والدین چھٹی کے روز اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں، چھٹی کے روز کم عمر بچوں موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لے کر سڑکوں آجا تے ہیں۔ کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے گا،والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کےلئے مثبت کردار ادا کریں، سی ٹی او لاہور نے والدین سے اپیل کی کہ وہ یاد رکھیں۔حادثات کی صورت میں والدین خود ذمہ دار ہوں گے۔