افغانستان: بارودی سرنگ دھماکہ‘ 2 سکیورٹی اہلکار زخمی‘ متاثرین میں امداد‘ کمبل تقسیم
کابل (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے صوبہ پکتیا میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا نے سے 2سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی نجیب اللہ حنیف نے میڈیا کو بتایا کہ صوبہ پکتیا کے ضلع زازئی آریوب میں گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔ دوسرے واقعہ میں مشرقی کنڑ کے ضلع مانوگئی میں ایک گاڑی بارودی مواس سے ٹکرانے سے 3شہری زخمی ہوگئے۔ فلاحی تنظیم کی جانب سے 1610 خاندانوں میں نقد رقم اور کمبل تقسیم کئے گئے، ابرار فلاحی تنظیم بامیان کے ضلع ورس، یکاولنگ میں 1610 غریب، معذور، بے گھر اور متاثرہ خاندانوں میں نقد امداد اور موسم سرما کے لیے گرم کمبل تقسیم کئے گئے۔ جہاں ہر خاندان میں 275 امریکی ڈالر اور تین کمبل تقسیم کیے گئے۔ دوسری طرف کابل میں چوری اور کرپشن کے الزام میں 4 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
افغانستان دھماکا