شیراکوٹ :جائیداد پر قبضے کا جھگڑامخالفین کی فائرنگ‘ شہری قتل
لاہور+فیروزوالہ(نامہ نگاران)شیراکوٹ کے علاقے میں جائیداد پر قبضے کے جھگڑے پر اویس عرف اویسی اور طارق پانڈے والا نے مخالف 36 سالہ نوید پر فائرنگ کر دی۔ سر پر گولی لگنے سے نوید موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔پولیس نے شواہد اکٹھے کئے اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔جبکہ فیروزوالہ میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر دوشیزہ کو قتل کرکے نعش سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے نعش ہسپتال بھجوا دی ۔ منڈیالی کے قریب نالہ ڈیک کے کنارے جواں ساں دوشیزہ کی پڑی ہوئی نعش دیکھ کر فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے نعش کی شناخت کیلئے قریبی آبادیوں میں اعلانات کرائے تاہم شناخت نہ ہو سکی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دوشیزہ سے زیادتی کا بھی شبہ ہے پولیس مختلف پہلووں کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔