• news

 رواں ماہ :3594اشتہاری ‘عادی مجرم ‘ عدالتی مفرور گرفتار


لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس نے رواں ماہ کے دوران3594اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتار کر لیے ہےں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران شہر بھر سے 481اشتہاری مجرمان ،مختلف جرائم میں ملوث 991 عادی مجرمان،2122 عدالتی مفروران بھی حراست گرفتار کیے ۔اشتہاری وعادی مجرمان کےخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے جبکہ گرفتارمجرمان ڈکیتی،راہزنی،فراڈ ودیگر جرائم میں ملوث تھے۔

ای پیپر-دی نیشن