24گھنٹے میں 1127ٹریفک حادثات‘9افراد جاں بحق‘1214زخمی
لاہور(نامہ نگار) پنجاب بھر میں نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1127ٹریفک حادثات مےں 9افراد جاں بحق جبکہ1214زخمی ہوئے ہےں۔ حادثات مےں 550ڈرائیوز،38کم عمرڈرائیور،539مسافراور134پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت 286متاثرین کےساتھ پہلے ،فےصل آباد105حادثات میں 119متاثرین کےساتھ دوسرے اورملتان 72 حادثات میں 70متاثرین کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔