گلشن اقبال پارک میں کرکٹ شہری گیند لگنے سے زخمی انتظامیہ سے کارروائی کی درخواست
لاہور(نامہ نگار) گلشن اقبال پارک میں اوپن جم سے ملحقہ میدان میں کرکٹ ہونے لگی‘شہری گیند لگنے سے زخمی ہونے لگے۔ان میدانوں میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی ہے۔گزشتہ روز روز ایک بچی کو گیند لگی تو وہ بے ہوش ہوگئی ۔ بچی کو ہسپتال لے جایا گیا ۔گزشتہ صبح ایک ورزش میں مصروف صحافی کے چہرے پر گیند لگی، لوگوں نے انتظامیہ سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔