ساس سمیت سسرالیوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ ٹاو¿ن پولیس نے چند روز قبل گھریلو ناچاقی پر اپنی ساس ، سالے اور اس کی بیوی کوفائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم مجاہد رمضان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاہے۔پولیس کا کہنا ہے ملزم مجاہد رمضان کا اپنی بیوی سے خلع کا معاملہ عدالت میں چل رہا تھا ۔ملزم وارادت کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔