کاہنہ : بجلی بلوں میںاضافی ٹیکس کیخلاف احتجاج‘سڑک بند کر دی
کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس لگانے پر سادھوکی کے رہائشیوں کاحکومت اور محکمہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔گزشتہ روز کاہنہ کے علاقہ سادھوکی گاو¿ں کے رہائشیوں نے بجلی بلوں میں لگائے گئے اضافی ٹیکس کے خلاف حکومت اور محکمہ ے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگا کر ڈیفنس روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بلوں میں لگائے گئے اضافی ٹیکس واپس لے۔ ڈی ایس پی کاہنہ جاوید صدیق نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جس پر مظاہرین ایک گھٹنے بعد پرامن طور پر منتشر ہو گئے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔